پاکستان بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی ہے جن میں سے 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے۔ جہاں اس وائرس سے مبتلا افراد کی تعداد 76 ہزار 318 ہے، پنجاب میں 72 ہزار 880، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، آزادکشمیر میں ایک ہزار 3 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top