نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس: کورونا ٹیسٹنگ کے موجودہ طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اجلاس میں کورونا ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور ہیلتھ سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 21 جون کو ٹیسٹنگ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کی ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں ٹیسٹوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ صوبوں سے 21 جون کے بعد سے اب تک روزانہ ٹیسٹنگ میں کمی کی وجوہات دریافت کی گئیں، جس پر سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے بتایا کہ چند انتظامی وجوہات کی بنیاد پرٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے۔ اگلے 2 سے 3 روز میں مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا۔ جس سے ٹیسٹنگ نمبرز میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
این سی او سی کو بریفنگ دی گئی کہ 14جون سے ملک بھر میں 20 شہروں میں 542 مقامات پر لاک ڈاؤن کے باعث نقل وحرکت محدود ہے۔ عوام کے رویے میں بڑی حد تک مثبت تبدیلی آئی ہے۔ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
اجلاس کو صوبوں نے بریفنگ دی کہ لوگوں کی جانب سے ٹیسٹنگ کی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے۔ لوگ گھروں میں آئسولیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔ علامات ظاہر ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں