اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران اہم اور مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں اہم اورمطلوب دہشتگرد وسیم زکریااپنے 5دہشتگردساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ 10اہم دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میرعلی کےعلاقےحیدرخیل سےتھا۔ دہشتگرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔
دہشت گرد وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، حکومتی اداروں بشمول سی ایس ایس آفیسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھا اور حسو خیل کے پاس آرمی کانوائے پر حملہ کرنے میں بھی شامل تھا۔
خیال رہے کہ 31 اگست کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لائنس نائیک مصور شامل تھے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں