لندن: برطانیہ میں آج چاقو زنی کے دو مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پولیس کو ایک ایسے حملہ آور کی تلاش ہے جس نے علی الصبح چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا تھا، ہلاک اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے کسی خاص کمیونیٹی کو نشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی یہ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے لگتا ہے کہ واردات گینگز کے درمیان چپقلش کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد حملہ آور گرفتار ہوجائے گا۔
پولیس کو تاحال ملزم کی شناخت کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں ملا ہے، ملزم نے 4 الگ الگ مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس آلہ قتل بھی برآمد نہیں کراسکی ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں