اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے، جس سےکمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے سے ایک کے بعد ایک نئی خوشخبری آنے لگی، ملک میں جاری توانائی کے بحران کے کے حل کے طرف ایک اہم پیش رفت۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے، بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر کی دریافت سے معیشت کی بحالی کے ساتھ کمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی ، جبکہ لکویڈ نیچرل گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے پندرہ سے سولہ ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات کےمرتفع پرمرگند بلاک میں گیس کی دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مورگندھ ایکس ون کنویں سے گیس ذخائر کی دریافت تاریخی سنگ میل ہے،

پیٹرولیم کمپنی کا کہنا ہے کہ مزید کھدائی کے نتیجے میں گیس کا حامل طویل کالم تقریباً ایک کلومیٹرحاصل ہوا ، نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے برعکس زیادہ ذخائر کے امکانات ہیں، مکمل تصدیق اپریزل کنووں کی کھدائی کے بعد ہوسکے گی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top