صدر رجب طیب ایردوان نے صدر فرانس امینول ماکرون کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
صدر ایردوان کا فرانسیسی صدر کو جواب— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) September 12, 2020
مسٹر میکرون مستقبل میں آپ کو میری طرف سے بہت سی تکلیفیں پہنچنے والی ہیں۔
آپ کہتے ہیں کہ آپ کو ترک عوام سے نہیں مجھ سے تکلیف ہے
مسٹر میکرون آپ ترکوں کی تاریخ کو اچھی طرح پڑھ لیں۔ ہم فرانس کی تاریخ کو بخوبی جانتے ہیں pic.twitter.com/QfXVPffhnq
ترک صدر ایردوان نے ڈیموکریسی و فریڈم جزیرے پر منعقدہ ڈیموکریسی قومی ارادہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب ماکرون میری ذات پر انگلیاں اٹھانے سے پرہیز کرو۔
انہوں نے کہا کہ تم تاریخ کی معلومات سے بھی عاری ہو اور نہ ہی اپنے ملک کی تاریخ سے واقف ہو۔ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔
ترک صدر نے یونان سے بھی صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر ہمسایہ ، ہمسایہ کہتے پھرتے ہو ۔ تو پھر ہمسایہ گیری بھی کرو، غلط راست پر مت بھٹکو، اگر اس پر مصر رہو گے تو پھر عالمی سطح پر تنہا رہ جاؤ گے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ ترکی ایک خود کفیل ملک ہے۔ اب ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں نہیں ہیں، یہ ملک ایک مضبوط سطح کا حامل ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں