بیروت : لبنانی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر شعلے بھڑک اٹھے، شہری جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کا پیرس سمجھا جانے والا لبنانی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ دوبارہ شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ بیروت پورٹ میں آتشزدگی سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
سوشل میڈیا لبنانی بندر گاہ پر خوفناک آتشزدگی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لوگوں کو افراتفری کی حالت میں جان بچاکر ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایندھن اور ٹائر میں آگ لگائی جارہی تھی جو اچانک خوفناک شکل اختیار کرگئی جبکہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گودام میں رکھے ایندھن اور ٹائر میں لگی ہے۔
لبنانی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے اور اس مہم میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
#BREAKING: Lebanese Civil Defense starts fire extinguishing operations in #Beirut port https://t.co/lOBtOoGwxC— Arab News (@arabnews) September 10, 2020
(Video via @sabine_youssef) pic.twitter.com/mQsWFHDdiO
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو بیروت کی بندر گاہ پر دو خوفناک دھماکے ہوئے جس کے اثرات 20 سے 30 کلومیٹر دور تک گئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 200 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے تاہم موجودہ حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں