کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد کرکٹ ٹیم پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دورازے بند ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی افریقی حکومت نے ایک ماہ کے لیے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ میں بدانتظامی کے اور دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک ماہ کے لیے تمام سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی اسپورٹس کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی نے کرکٹ بورڈ میں مداخلت کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے بعد جنوبی افریقن کرکٹ بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ 
انتظامی کمیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بورڈ کے معاملات کو درست کرنے کے لیے انکوائری کے بعد اس کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی قوانین کے مطابق کرکٹ چلانے والے بورڈ کے معاملات میں حکومتی دخل اندزی نہیں کی جاسکتی تاہم اس سے متعلق آئی سی سی کی جانب سے  ردعمل آج سامنے آنے کا امکان ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top