کراچی: پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کامیاب ہوگیا۔

چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔


سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاؤر پلانٹ کے K2 یونٹ میں چین کی بنائی گئی ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹٰیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس کامیاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہوالانگ وون ٹٰیکنالوجی جسے HPR1000 بھی کہا جاتا ہے تھرڈ جنریشن نیوکلیئر پاور ڈیزائن میں سے ایک ہے جسے نیوکلیئر پاؤر مارکیٹ میں سب سے زیادہ قبولیت حاصل ہے۔ اس وقت دنیا میں چین سے باہر چھ مقامات پر  پلانٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top