اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور 3 لاکھ 371 کیسز میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 206 ہوگئی ہے،  جبکہ 6 ہزار 370 کا انتقال ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والے پورٹل کے مطابق ملک میں 11 ستمبر کی صبح تک مجموعی طور پر 104 کیسز اور 2 اموات کا اضافہ ہوا تاہم گلگت بلتستان کے مجموعی کیسز میں سے 6 کو مائنس کیا گیا، جس سے وہاں تعداد 3 ہزار 137 سے کم ہوکر 3 ہزار 131 تک پہنچ گئی۔

آج (11 ستمبر) کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 404 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 533 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 823 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 282 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 832، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 131 اور کشمیر میں 2 ہزار 366 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کیے تاہم بعد ازاں صورتحال بہتری کی جانب واپس گامزن ہوئی اور اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top