پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی ایک اور بس میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بس کے پچھلے حصے میں لگی۔ جس کے باعث اس میں سوار افراد افراتفری میں اتر گئے۔


تفصیلات کے مطابق پشاور بی آرٹی بس میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم اس بار بھی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی گلبہار اسٹیشن پر موجود بی آر ٹی کی بس میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے، اور آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاورعمیر خان کا کہنا ہے کہ آگ نادرا آفس نشتر آباد کے قریب لگی، آگ  بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کو طلب کرلیا گیا، تاہم ٹرانس پشاور کی ریپڈ رسپونس ٹیمیں موقع پر موجود ہوتی ہیں اور تمام مسافروں کو باحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔

پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد سے بی آر ٹی کی چار بسوں میں حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، چمکنی اور اب گلبہار اسٹیشن میں آگ لگ چکی ہے، تاہم ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ اب تک صرف دو بسوں میں آگ لگی ہے،جس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top