راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 235 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال خاص طور پر ایل او سی، ملک میں ٹڈی دل، کورونا، انسداد پولیو مہم، سیلاب کی صورتحال  سمیت علاقائی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرز کو افغانستان امن عمل، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جب کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملکی اندرونی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کو سراہا، محرم اور سیلابی صورتحال میں فوج کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند مورال کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فیئر کا ملک دشمن عناصر استعمال کررہے ہیں، قومی مفادات کو حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے تحفظ ترجیح ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور اسٹریٹیجک صورتحال میں حربی تیاریوں کوجاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ آپریشن میں مصروف اہلکاروں کے ویلفیئر کا خیال رکھا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔





Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top