انقرہ: ترکی نے  کوسوو کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور بیت المقدس میں سفارتخانہ قائم کرنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کوسوو حکام کی طرف سے ایسے بین الاقوامی قوانین کی کھُلی خلاف ورزی پر مبنی فیصلے کا سوچا جانا ہی مایوس کن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کوسوو کے قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کی قانونی و تاریخی حیثیت کے برخلاف اور مستقبل میں کوسوو کو دیگر ممالک کی طرف سے تسلیم کئے جانے کی راہ میں رکاوٹ بن سکنے والے اقدامات سے گریز کرے ۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top