نیویارک: نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث 31 اکتوبر سے ہوٹل بند کر رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے روزویلٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبرسے بند کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے بعد مالی اخراجات کے باعث روزویلٹ ہوٹل بند کیا جارہا ہے، روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے فیصلے کے لیے فنانشل ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں، گزشتہ دو سال میں ہوٹل کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا

جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کیلیے فنڈز کی منظوری کا بھی اعلان کیا تھا۔

انتظامیہ نے ہوٹل بند کرنے کا اعلان چند گھنٹے بعد ویب سائٹ سے ہٹالیا۔ پی آئی اے نے نوے کی دہائی میں ہوٹل روز ویلٹ 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔

پیغام میں بتا گیا ہے کہ موجودہ مالی مشکلات کے باعث 1924 سے تقريباً 100 سال تک مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد ‘ دی گرینڈ ڈیم آف نیو یارک’ دی روز ویلٹ ہوٹل انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے دروازے 31 اکتوبر سے مستقل طور پر بند کر رہا ہے۔

ہوٹل ميں کمروں اور دیگر تقریبات کیلئے پيشگی بکنگ کرانے والوں کے لئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہيں، جب کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل میں آخری بکنگ 10 اکتوبر تک کی گئی ہے۔

یاد رہے 1979 میں پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ مل کر اس کو لیز پر حاصل کر لیا۔ اس لیزکی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ 20 سال بعد اگر پی آئی اے چاہے گی تواس ہوٹل کی عمارت بھی خرید سکتی ہے اور اسی بنا پراس ہوٹل کو1999 میں پی آئی اے نے 3 کروڑ60 لاکھ ڈالرمیں خرید لیا تھا جس کے لیے ادارے نے ہوٹل مالک پال ملسٹین کے ساتھ طویل قانونی جنگ بھی لڑی تھی اورکامیابی حاصل کی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top