دنیا کے سب سے بڑے فوارے (پام فاؤنٹین) کا افتتاح دبئی  میں 22 اکتوبر کو کیا جائے گا، فوارے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  بھی شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپوڑٹس کے مطابق النخلہ نامی فوارہ 105 میڑ اونچا اور 14 ہزار معکب فٹ کے دائرے پر پھیلا  ہوا ہے۔ پانی کی اونچی دھار  والے دنیا کے سب سے بڑے فوارے پام فاونٹین کے نظارے سب کو ہی بھانے کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق النخلہ فوارے کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کے علاوہ مختلف قسم کیرنگا رنگ پروگرام بھی کیے جائیں گے، فوارے کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 20 شو پیش کیے جائیں گے، شو کا دورانیہ 3 منٹ کا ہوگا، جبکہ اس کا سلسلہ مغرب کے بعد سے لے کر نصف شب تک جاری رہے گا، جبکہ ہر شو کے درمیان 30 منٹ کا وقفہ بھی ہوگا،



مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے انچارج شادی جاد نے بتایا کہ النخلہ فوارہ دبئی کے پرکشش اور قابل دید مقامات میں شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت دبئی مال کا دبئی فاؤنٹین دنیا کا سب سے بڑا فوارہ مانا جاتا ہے تاہم پام فاؤنٹین کے افتتاح کے بعد یہ دوسرے نمبر پر آجائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کو آزمائشی طور پر آزمایا گیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top