راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت ضرور پوری کریں گے، وزیراعظم  اسمبلی تحلیل کردیں گے لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں، 11 کو 18 تاریخ کردیا،ان کا ساتھ کوئی نہیں دے رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ کالے کوٹ میں میمو گیٹ کا درخواست گزار کون تھا؟ ن لیگ سے ش نکلے گی اور ضرور نکلے گی۔ یہ سمجھتے ہیں شہباز شریف کو ش کہا ہے ابھی ٹھہر جاؤ

وزیر ریلوے شیخ رشید میں نے10 سوال کیے جواب نہیں آیا، میں سب کو حقیقت بتادوں گا۔ نوازشریف نے نیپال میں مودی سے جوملاقا ت کی کیا اس کا حا ل احوال دفتر خارجہ کو بتایا؟ نوازشریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی میں کس کو استعمال کیا؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 10 ماہ ٹویٹر اکاوَنٹ کیوں بند کیا؟ آپ نے ٹویٹر اکاوَنٹ اس لیے بند کیا کہ آپ کو باہر جانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہیں، لاہور میں جلسے کے بعد ان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں، اپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ 5 سال پورے کریں گے، اپوزیشن جماعتیں آئندہ الیکشن میں ایک دوسرے کی حریف ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top