گوجرانوالہ میں اپنی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب میں اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ’’جیسے بھی حالات رہیں گے، میاں تیرے ساتھ رہیں گے’’ کا نعرہ دین اسلام اور ملک سے وفاداری کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نریندر مودی اور جندال کا کھیل کھیلنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔ نواز شریف اب نہ نظریاتی رہیں نہ انقلابی بلکہ وہ محض بھگوڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف توہین رسالت کے حلف نامہ میں ترمیم کی سزا بھگت رہے ہیں۔
اجتماع سے خطاب میں حاجی یونس انصاری کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ وہ لوگ کھڑے تھے جن کے بڑوں نے فاطمہ جناح کی توہین کی تھی۔
یونس انصاری نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی توہین کرنے والے آج مسلم لیگ (ن) کے ٹھکیدار بنے پھرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا مریم نواز کو گوجرانوالہ میں قومی سلامتی کے اداروں کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔ ملک میں انتشار پھیلانا بھارت اور مودی کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں