لاہور: امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے میں کہا گیا کہ بھارت کی انتہا پسند پالیسی تباہ کن خطرہ ہے، اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دور رس اثرات ہوں گے، داعش کے جلال آباد جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا، مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی سر پرستی نیا موڑ لے رہی ہے۔

فارن پالیسی جریدے میں مزید کہا گیا کہ بھارت داعش گٹھ جوڑ کی کارروائیوں میں سری لنکا میں یسٹر پر بم دھماکے شامل ہیں، 2017 میں نئے سال کے موقع پر ترکی کلب پر حملہ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کا ہاتھ تھا، 2017 میں نیو یارک اور سٹاک ہوم حملے نے دنیا کو ششدر کر دیا۔

امریکی جریدے میں کہا گیا بھارت کا دہشتگردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں، بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کردار ادا کیا، بھارتی دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کے بھارت، پاکستان، افغانستان میں نیٹ ورکس سے روابط کے ثبوت ہیں، ان حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے۔

عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست ہے، بھارتی دہشتگردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top