تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر 10 اگست سے کراچی کے تمام تجارتی مراکز رات 9 بجے تک کھلے رہینگے۔ اپنے بیان میں عتیق میر نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی میں تاجروں کی مدد کریں۔
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے مزید کہا کہ مارکٹوں میں سیکورٹی صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے انتظامات بہتر کیئے جائیں جبکہ کورونا سے بچاؤ کے تحت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تمام کاروباری مراکزسمیت ریسٹورنٹس ، سینما 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسزبڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں اور جو شعبے کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پرغور کرسکتے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس،کیفے،سینما،بزنس سینٹرز کھولے جائیں گےجبکہ ایکسپو سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور جم بھی 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے تاہم ایمیوزمنٹ پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں