اسلام آباد: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سائبر حملے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی جس میں حکومتی، فوجی افسران کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آالات کی ہیکنک شامل ہے۔ پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سائبر حلموں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے۔

یان میں کہا گیا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے متعدد اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں سائبر سیکیورٹی کے معیاری طریقہ کار (ایس اوپیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔ جب کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کو سائبر سکیورٹی اقدامات بڑھانے کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top