کراچی کی احتساب عدالت کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت احتساب عدالت نے مفرور ملزمان کا کیس الگ کر دیا جبکہ آغا سراج درانی و دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔دورانِ سماعت آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top