نیودہلی: بھارت میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندو خاندان کے 11افراد پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے ہیں، خاندان کا صرف ایک فرد زندہ رہ گیا ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، کہ مذکورہ خاندان کو بی جے پی نے قتل کیا ہے۔  پورے خاندان میں سے صرف ایک ہی شخص زندہ بچا ہے جو اُس وقت گھر سے باہر تھا۔ پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ علاقہ مکین بھی ان افراد کی موت سے ناواقف تھے۔

یک طرف قائداعظم کا پاکستان اور دوسری جانب انتہا پسند مودی کا بھارت ہے، پاکستان میں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

تھرپار سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہوگیا تھا، ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں سکونت اختیار کی تھی۔

ولیس کے مطابق پورے خاندان میں صرف ایک فرد محفوظ رہا لیکن بچ جانے والے شخص نے موت کے محرکات اور وجوہات سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھیل برادری کے لوگ فارمنگ کےلیے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے، موت سے بچنے والے واحد فرد کا کہنا ہے کہ جو کچھ بی ہوا رات رہائشی ہٹ میں ہوگا۔

ایس پی راہول کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے خاندان نے رات میں کوئی کیمیکل پی کر اجتماعی خودکشی کی ہے کیونکہ ہٹ کے باہر اور لاشوں کے قریب کسی کیمیکل کی بو پھیلی ہوئی تھی۔

ایس پی راہول بھارت کا کہنا تھا کہ ان افراد کی پراسرار موت کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top