اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنےکی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی ہے۔ جس کے بعد دستاویزات اورنصاب میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم االنبیین لکھنا لازمی ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصر کی صدارت میں ہوا اور مذکورہ بالا قرارداد وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کی۔
قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020 کو بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نےانسداد دہشتگردی بل 2020 قومی اسمبلی میں بل پیش کیا۔
پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام(ف) نے انسداد دہشت گردی بل کی حمایت کی جب کہ جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی نے مخالفت کی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں