اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں جو راوی کو بھی زندہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان شجرکاری مہم کے دوران پودا لگایا۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرز فورس کو مبارکباد دیتا ہوں، ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا نمبر 8واں نمبر ہے، اللہ نے ہمیں یہ طاقت دی ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے بہت اثرات آئے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہوا، جبکہ گرمی بڑھی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں۔

عمران خان نے کہا کہ درخت اورجنگلات ختم کرنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو ہرا بھرا کریں، یہ جنگ لمبی چلے گی مگر شکر ہے کہ ہم نے یہ راستہ چن لیا ہے،شہروں میں بھی کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑنی جہاں درخت نہ ہوں۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ دریائے راوی دیکھتے ہی دیکھتے گندا نالہ بن گیا،راوی میں سردیوں میں گندگی ہوتی ہے اس لئے لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں جو راوی کو بھی زندہ کرےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے، درخت اگانے سے آلودگی بھی کم ہوگی


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top