پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کوروناوائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور ٹیکنیشنز کیلئے امداد کی اپیل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ضرورتمند فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز کی مدد کے لئے عوام سے درخواست کی ہے۔
علی ظفر کی مالی مشکلات کا شکار آرٹسٹ کیلئے مدد کی اپیل
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے عالمی وبا کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور ٹیکنیشنز کی مدد کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
My message and request to you to help us help more of our deserving Artists. They need our help and attention more than ever. You can now donate through PayPal by clicking here. https://t.co/DJXZzmZj0U @AliZFoundation #AZF pic.twitter.com/haWJF7WmaQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 22, 2020
انہوں نے کہا کہ فنکاروں پر اس وقت سنیما اور دیگر جگہوں کے بند ہونے کی وجہ سے مشکل حالات ہیں، ہمارا ایسے موقع پر فرض بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن نے اب تک 700 خاندانوں کی مدد کی ہے اور مزید بھی جاری ہے۔
علی ظفر نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں اپنے عزیز فنکاروں کی مدد کے لئے کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ اس مشکل وقت میں انھیں ہماری اور آپکی سپورٹ اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔
علی ظفر کے اس اقدام کو شعیب اختر نے بھی خوب سراہا، گلوکار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کیلئے دل کھول کر عطیہ کریں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں