پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹے کی اضافی قیمتوں پر ایکشن لیتے ہوئے جولائی کے مہینے سے رعایتی نرخوں پر گندم کا کوٹہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ عوام کو سستے نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جبکہ پاسکو سے گندم کی خریداری کے لیے مسلسل رابطہ میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ گندم کی درآمد سے متعلق بھی غور جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گندم کی صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا فلورملز مالکان نے حکومت سے گندم کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ضرورت 12 ہزار ٹن یومیہ ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت مطلوبہ مقدار میں گندم فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پشاور فلورملز کو یومیہ صرف 54 بوری گندم ملتا ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس 2 ہفتے آٹے کی ضرورت کیلئے اسٹاک موجود ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں