زیبرے کے یتیم بچے کو سہارا دینے کے لیے چڑیا گھر کے ملازم نے زیبرے سٹائل کا لباس پہن کر یتیم بچے کا دل بہلایا اور سب کے دل جیت لیے۔
کینیا کے تساؤ ایسٹ نیشنل پارک میں پیدا ہونے والے زیبرے کی ماں کو پیدائش کے چند روز بعد شیروں نے حملہ کر کے مار ڈالا تھا جس کے بعد بچے کے کھانا پینا بالکل چھوڑ دیا تھا۔
زیبرے کے بچے کو انتظامیہ نے چارا بھی ڈالا مگر اُس نے کھایا نہیں جس کے بعد چڑیا گھر کے ملازم نے زیبرے جیسا لباس پہنا اور وہ اپنے ہاتھ میں دودھ سے بھری بوتل لے کر بچے کے پاس گیا۔
ملازم نے خود کو زیبرہ ظاہر کیا اور پھر آہستہ آہستہ اُس کے قریب ہوتا گیا، تھوڑی دیر بعد زیبرے کا یتیم بچہ ملازم کو اپنی ماں سمجھنے لگا اور وہ اُسی کے ہاتھ سے دودھ پینے لگا۔
رپورٹ کے مطابق ملازم کا نام میراکو لوسلی ہے جو ایک روز نیشنل پارک میں گھوم رہے تھے تو انہوں نے زیبرے کے بچے کو مایوس بیٹھا ہوا دیکھا۔
میراکولوسلی کا کہنا ہے کہ زیبرے کا بچہ اب مجھے اپنی ماں سمجھتا ہے اور وہ بالکل بے خوف ہوکر میرے ساتھ رہتا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں