چين اور امريکا کے درميان خلا ميں بھی مقابلے کی دوڑ تيز ہوگئی۔ چين نے اپنا تحقيقی مشن مريخ پر روانہ کر ديا جبکہ امريکی مشن 30 جولائی کو لانچ ہوگا۔

چین نے پہلا تحقیقاتی مریخ مشن تیان وین 1 خلا میں روانہ کر دیا۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیان وین 1 صوبے ہینان کے وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیان وین 1 مشن 7 ماہ ميں ساڑھے پانچ کروڑ کلو ميٹر کا فاصلہ طے کرکے فروری 2021 تک مريخ کے مدار ميں داخل ہوجائے گا، مشن مريخ کی سطح پر موجود مٹی کا تجزيہ کرے گا۔
چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ تیان وین 1مریخ کی آربٹنگ، لینڈنگ، روونگ کرنے والا انسانی تاریخ کا پہلا سنگل مشن ہو گا۔
تیان وین 1 مریخ پر اترنے کے بعد اگر پہلی تصوير زمين پر بھيجنے ميں کامياب رہا تو يہ مشن کی بہت بڑی کاميابی ہوگی۔

یاد رہے  کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا تحقیقاتی مشن سرخ سیارے کے نام سے مریخ پر روانہ کیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top