وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بنگلادیشی حکومت کے اقدامات کو سراہا، وزیراعظم نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔
وزیراعظم نے انسانی جانیں بچانے کیلئے پاکستانی حکومت کے اقدامات اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کیلئے عالمی مہم سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلاب سے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی جلد بحالی اور صحتیابی کیلئے دعا کی۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کررہے ہیں، خطےمیں امن و استحکام کے لیے کشمیر تنازع کا پرامن حل ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان بنگلادیش کےساتھ اعتماد، باہمی عزت اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں