اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 694 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔ جبکہ ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 766 ، پنجاب میں99 ہزار 128 خیبرپختونخوا 37 ہزار 617 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 440، بلوچستان میں 15 ہزار 013 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 649 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 662 تعداد ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 36 ہزار
468 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 34 لاکھ 20 ہزار 654 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں