میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک 24 سالہ لڑکی اپنے باپ کے ساتھ لوڈو گیم کھیل رہی تھی جس میں باپ نے اسے شکست دے دی، باپ سے ہارنے پر لڑکی نے عدالت میں شکایت درج کروادی۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے لگا میرا باپ مجھ سے ہار جائے گا لیکن اس نے مجھےہرا دیا، جس کے بعد میرے دل سے اپنے باپ کی عزت ختم ہوگئی اور اب میرا انہیں باپ کہنے کو بھی دل نہیں چاہ رہا۔
فیملی کونسلر سریتا راجانی کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ لاک ڈاون کے دوران شروع ہوا جب لوگوں کو ایک دوسرے سے بہت زیادہ توقعات ہوگئیں، ایسا ہی کچھ اس لڑکی کے ساتھ بھی ہوا جسے اپنے باپ سے گیم میں بھی ہارنے کی توقع تھی لیکن باپ اس کی توقعات پر نہیں اترا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی سے چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس کے بعد اس میں کچھ تبدیلی رونما ہوئی ہے تاہم ابھی اس دل سے باپ کی نفرت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں