جنوبی وزیر ستان :جنوبی وزیر ستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کے دوران سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ جاری تھی اس دوران قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے۔ شہید عبداللہ ظفر کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں