اسلام آباد: بابری مسجد شہادت کیس میں ملزمان کی بریت پر نواب آف جونا گڑھ نے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا۔

رپورٹ کے  مطابق بابری مسجد انہدام کیس میں ملزمان کی بریت پر نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت منافقانہ، دہرے معیار، اقلیتوں، بنیادی حقوق کی پامالی کا نام ہے۔

نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خان نے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق، جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، بھارت 27 اکتوبر 1947 کو نے اس قانونی الحاق کو بندوق کی طاقت سے روند ڈالا، اور ریاست پر قبضہ کیا۔ 9 نومبر 1947 کو نواب آف جونا گڑھ نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا۔

نواب آف جوناگڑھ نے کہا ہے کہ بھارت نے مہاراجہ کی سازش پر نام نہاد الحاق کو بنیاد بناکر کشمیر پر فوج کشی کرکے قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف نواب آف جوناگڑھ کے پاکستان سے الحاق کے جواب میں جونا گڑھ پر فوج کشی کرکے قبضہ کیا۔

نواب آف جونا گڑھ کے مطابق بھارت نے بندوقوں کے سائے میں نام نہاد ریفرنڈم بھی کروایا تھا، ریاست جونا گڑھ میں بھارتی فوج کی طاقت پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا گیا تھا۔

نواب آف جونا گڑھ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم کروائے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top