کراچی: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا  نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری یکم سے 15 اکتوبر کے لیے بھجوائی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےدےگی۔ جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top