تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر جنگ جاری ہے اور آذری فوج نے اپنے کئی اہم علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا کر وہاں دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر پاکستان اور ترکی نے برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی کھل کر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان آذری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں وہاں کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لگا کر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالکونیوں میں تینوں برادر اسلامی ملک پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے پرچم لگے ہوئے ہیں۔
Baku, @Azerbaijan, today✊
— Ali Alizada 🇦🇿 (@Ali_F_Alizada) October 1, 2020
🇵🇰🇦🇿🇹🇷 pic.twitter.com/e3dfxsPBt3

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں