پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اکتوبر کے پہلے کاروباری دن ہنڈریڈ انڈیکس 105.44 پوائنٹس اضافے سے 40676.92 پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، ملک میں جاری سیاسی بے یقینی کے اثرات حصص مارکیٹ پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
صبح دس بجے کے قریب انڈیکس 115.42 پوائنٹس گر گیا ، جس کے باعث انڈیکس 40456.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دوپہر بجے تک اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی 183.01 پوائنٹس کت پہنچ گئی تھی۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 40113.95 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پرحصص مارکیٹ میں 105.44 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اور انڈیکس 40676.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں 0.26 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 26 کروڑ 84 لاکھ 23 ہزار 355 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں