پاک چین اقتصادی راہداری حکام نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔
سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زون میں علامہ اقبال انڈسٹریل زون فیصل آباد، دھابیجی اکنامک زون کراچی، رشکئی خصوصی اقصادی زون پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔ رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیاجانے والا اقتصادی زون ہوگا۔
خیال رہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہے۔ حکومت متعلقہ تمام امور کو نمٹانے کے لئے پْر عزم ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قربتیں بڑھانے،ثقافتی تبادلوں کے پروگرامات اور سیاحت کو فروغ دینے سے مشروط ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں