نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 945، سندھ میں 2 ہزار 885، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 346، اسلام آباد میں 305، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 155 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے بھی ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کو پہلی سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ صحت عامہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ صحت کی حفاظت کیلئےوزارت صحت سےاحکامات جاری کئے جارہے ہیں۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی تو جون والے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں