کراچی کی چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا خضدار میں بازارلگ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سے چوری یا پھر چھینی گئی موٹرسائیکلوں کا بلوچستان کے ضلع خضدار میں بازار لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اینٹی کار لفٹنگ سیل حکام کے سامنے یہ سنسنی خیز انکشافات  گرفتار عادی ملزم غلام علی نے کیے جو موٹرسائیکل لفٹنگ میں کئی بار گرفتار ہوکر پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ ملزم چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں سے حاصل رقم سے پلاٹ بھی خرید چکا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکلیں حب، نورانی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان پہنچتی ہیں۔

پولیس کے مطابق بلوچستان پہنچنے والی موٹر سائیکلوں کا خضدار میں باقاعدہ بازار لگتا ہے جبکہ اس کے خریدار گروہ حب اور نورانی سمیت مختلف علاقوں میں ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کراچی سے زیادہ تر موٹرسائیکلیں انجن اور چیچز نمبر پنچ کرکے بھجوائی جاتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم اسی رقم سے وکیلوں کو فیس کی ادائیگی بھی کرتا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top