تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج11بجےلندن میں ادا کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو آج شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔
میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔
پاکستان میں شریف برادران کی والدہ کی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کی نماز جنازہ بروز ہفتہ مورخہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی . نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی .
ذرائع تدفین کمیٹی کے مطابق جنازے کے شرکاء کے لیے کورونا ایس او پیز کے تحت فاصلہ رکھنے اور شریف خاندان کے لیے الگ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ۔
لیگی رہنماؤں اور اہم مہمانوں کے لیے بھی الگ جگہ مختص کی جائے گی۔
کارکنوں اور عام عوام کے لیے بڑی گراؤنڈ میں کھلا انتظام کیا جائے گا۔
تدفین کے لیے تین جگہوں کو فائنل کر کے وہاں خار دار تاریں لگائی جائیں گئیں۔
جنازے کے بعد تدفین میں صرف شریف خاندان شرکت کرے گا۔
تدفین جاتی امرا فارم پر میاں شریف کے پہلو میں ہو گی۔
تدفین کمیٹی کا فیصلہ کیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد اور چند سنئیر پارٹی رہنما قبر پر جا سکیں گے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی.رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے.
نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ شمیم اختر اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں.

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں