کراچی: ڈالر کی دوبارہ بڑھتی ہوئی قیمت ایک بار پھر سے تنزلی کا شکار ہوگئی جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث درآمدی شعبوں کی ڈالر کی دھڑا دھڑ خریداری سرگرمیاں رکنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 160 روپے سے بھی نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں مزید 81پیسے کی کمی سے 159روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی سے 159روپے 80پیسے پر بند ہوئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ محدود ہونے کے خدشات پر مختلف درآمدی شعبوں نے وسیع پیمانے پر درآمدی ایل سیاں کھولیں جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا

ان کا کہنا تھا کہ  تاہم اب درآمدی شعبوں کی طلب تھم گئی ہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے جس سے توقع ہے ڈالر کی قدر 157روپے کی سطح پر آجائے گی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top