شیخ محمد فرید نامی جیولرز کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تین افراد جیولری دیکھنے کے بہانے دکان پر آئے اور کافی دیر تک جیولری پسند کرنے کے بعد ایک دم مجھ پر پستول تان لی۔
جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور دکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔
شیخ محمد فرید کی درخواست پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو گاہک بن کر آئے تھے اور لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔
سائل نے بتایا کہ ڈکیتوں نے مجھے اور میرے ملازم فہیم کو ریسٹ روم میں بند کیا اور فرار ہو گئے۔
جیولر محمد فرید کا کہنا تھا کہ ایک چور کی عمر 25 سے 30 سال، دوسرے کی 35 سے 40 اور تیسرے کی 45 سال کے درمیان تھی، سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ میں جیولر کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔
دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے7 بڑے ڈیلر گرفتار کرلیے ، ہیروئن سپلائی میں ملوث 2 غیرملکی خاتون اورمرد بھی شامل ہیں ۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی ہیروئن کی سپلائی میں ملوث ایک خاتون اور 4 مرد گرفتار کرلیے گئے جب کہ ان کے ساتھ 2 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضےسے 21 کلوگرام سےزائد ہیروئن برآمد، ملزمان سے 50 گرام آئس اور81 نشہ آور گولیاں بھی برآمد، ملزمان تعلیمی اداروں میں طلباکوبھی منشیات سپلائی کرتےتھے۔جب کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی متعدد منشیات فروشوں سمیت8 ملزمان گرفتار کر کے 2 کلو380 گرام چرس، 5 لیٹرشراب،6 بوتل شراب،2 آہنی مکہ، 30 بور پستول اور 25 روند برآمد کر لئے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں