ڈی پی او صوابی کے مطابق دو فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں جرگہ ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ سے چھ لوگ مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال لاہور اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی منتقل کردیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی۔
چھوٹا لاہور جرگے کے دوران بات بگڑ جانے پر قتل ہونیوالوں میں 3 افراد کا تعلق یارحسین جبکہ 5 افراد کا تعلق چھوٹا لاہور سے بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرگہ میں دونوں فریقین کے مابین صلح ک کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران تلخ کلامی بڑھ گئی۔ جرگہ کے اراکین فریقین کو غیر مسلح کرنے میں ناکام رہے اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاندان کے 5 جبکہ دوسرے خاندان کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ تصادم جرگہ کے اراکین کی موجودگی میں ہوا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عبید، سکندر، وقاص، اکمل، عبیدﷲ،سعیدالرحمن اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔
چھوٹا لاہور سٹی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں