اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

خالد خورشید ایڈووکیٹ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ 

خالد خورشید ایڈووکیٹ نے 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 

اب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ان کے نام کا قرعہ نکلا ہے۔ 

خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان کی قیادت سے مشاورت کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور جبکہ گلگت بلتستان حکومت سازی اور کورونا کے بڑھتے خطرات بارے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن بیانیہ اور ممکنہ تحریک سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی جبکہ مہنگائی کے خلاف اقدامات اور معاشی اہداف کے حصول پر بھی بات چیت کی گی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top