وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج  بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا موقف تھا کہ جب تک فلسطین کو حق نہیں ملتا تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی خارجہ پالیسی ہے۔  جدھر آج پاکستان کھڑا ہے 50 سال پہلے بھی یہ پوزیشن نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ پہلے ڈومور کا کہتا تھا، آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہم نے مذاکرات کروائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ایران اور ترکی سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top