وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔ ان کی پے رول پر رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی پے رول پررہائی قانون کے مطابق ہوگی۔
اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا تین روز کے لیے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پے رول کی درخواست پر قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی تدفین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو رہا کیا جائے گا۔
ادھر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد شہباز شریف اور حمزہ کے پیرول کی درخواست کی جائے گی۔ پیرول کی درخواست کا کیا متن ہوگا، یہ مشاورت کے بعد طے ہو جائے گا۔ کوشش ہے کہ قانون کے تقاضے پورے ہو جائیں۔
عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شہباز شریف بڑے بھائی سے بات کرکے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول کے حوالے سے حکومت پنجاب کو درخواست جسد خاکی پہنچے سے ایک روز قبل دی جائے گی۔ میاں شریف کی قبر کے ساتھ بیگم شمیم کی تدفین کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جسد خاکی پاکستان پہنچے ہوئے تین دن لگ سکتے ہیں۔ جب جسد خاکی کے حوالے سے کنفرم ہو جائے گا تو ہم پیرول کی درخواست کو اس کے مطابق دیں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں