کو ئٹہ: آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X- 1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کر لی ہے جو بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں واقع ہے۔
او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی ابتدائی پیداوار کا اندازہ 25 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔
لخرد X- 1 ا سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہو گا۔
او جی ڈی سی ایل حکام کا مزید کہنا ہے کہ نئی دریافت کے بعد گیس کی طلب ورسد کے فرق میں کمی آئے گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں