تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی حکمت عملی کودنیا کے لیے مثال قرار یتے ہوئے 25 نومبر کا دن پاکستان اسٹریٹجی ڈے قرار دے کر پاکستان کے نام کردیا۔
ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کورونا سے سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان اسٹریٹیجی ڈے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پرصدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیر اعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے۔ جبکہ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم اپنی سٹریٹیجی بارے بریفنگ دیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے۔ اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے۔ معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے۔
تقریب میں وزیراعظم کورونا وبا ءکے دوران تعمیراتی صنعت کے لیے مراعات اور غریب عوام کے لیے 12 سو ارب روپے کے ’کورونا ریلیف پیکج ‘پر روشنی ڈالیں گے۔
تقریب میں ثانیہ نشتر ’احساس ایمرجنیی کیش پروگرام‘کے ذریعے کروڑوں خاندانون کی مدد کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں