اسپين ميں ہونیوالی ورلڈ ايتھليٹکس چيمپئن شپ ميں ايک دن ميں 2 نئے عالمی ريکارڈ بن گئے، مردوں کی 10 ہزار ميٹر ريس ميں يوگينڈا جبکہ خواتين کی 5 ہزار ميٹر ريس ميں ايتھوپيا کی ايتھليٹ نے ريکارڈ بنائے۔
اسپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی۔ یوگینڈا کے جوشوا چیپ ٹیگی نے دس مہینے میں چوتھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیاکےکینینیسا بیکیلےکا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔
دوسری جانب خواتين کے مقابلے ميں ايتھوپيا کی 22 سالہ ليتيسن بے گیڈی سب پر بازی لے گئيں، انہوں نے 5 ہزار ميٹر ريس ميں مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 6.2 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 2008 میں 14 منٹ اور 11.15 سیکنڈز میں بنایا تھا۔
ریکارڈ توڑنے کے بعد گیدی کا کہنا تھاکہ ان کا بہت پرانا خواب پورا ہوگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں