تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی پیغام لکھا کہ کسی بھی چیز میں ناکامی کے بعد ہمیں صرف ایک کپ کافی اور تھوڑے آنسو بہانے کے ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم عورتوں کا دل ہلکا ہوسکے لیکن اُس کے بعد ہم ہمیشہ زیادہ طاقت اور ہمت کے ساتھ واپس آتے ہیں۔
سونیا حسین کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن کے کسی نئے پراجیکٹ کے لیے کیے گئے شوٹ کی تصویر ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’مضبوط اور باہمت عورتیں کبھی ہار نہیں مانتی ہیں۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’گرل پاور‘ بھی استعمال کیا۔
اداکارہ نے 19 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 41 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اُن کے اس معنی خیز پیغام کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں